Thursday, July 8, 2021

کچھ لوگوں کی روزی روٹی کا سبب اور ذریعہ صرف آصف علی زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانا ہے، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی روزی روٹی کا سبب اور ذریعہ صرف آصف علی زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانا ہے۔ جعلی اکاﺅنٹس کی طوطا کہانی گھڑنے والے سند یافتہ جعلساز ہیں۔ یہ وہی جعلساز ہیں جنہوں نے صدرآصف علی زرداری کی گورنر ہاﺅس لاہور سے گرفتاری کے وقت گورنر ہاﺅس سے 70کروڑ روپے اور سونا برآمد کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ اس طرح آصف علی زرداری کے حوالے سے 33ارب روپے ملنے کا دعویٰ سراسر جھوٹ اور میڈیا ٹرائل کا حربہ ہے۔ 

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری گذشتہ 33سال سے پیپلزپارٹی کے نشانے پر ہیں۔ کبھی کسی بخاری کی ٹانگ میں بم باندھنے کی طوطا کہانی گھڑی جاتی تھی تو کبھی ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ داخل کرکے ان کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا تھا مگر صدر آصف علی زرداری نے عدالتوں میں ان جھوٹے الزامات کا سامنا کیا اور باعزت بری ہوکر عوام کے سامنے سرخرو ہوتے رہے ہیں۔ سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری 1988ءسے بھٹو دشمنوں کے نشانے پر ہیں۔ سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے والے ماضی میں شرمسار ہوتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی شرمندگی ان عناصر کا مقدر ہے۔


https://www.ppp.org.pk/pr/25245/

 

No comments: