چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پنجاب کےصوبائی عہدیداران کا وڈیولنک اجلاس ہوا، اجلاس میں پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چودھری منظور شریک ہوئے۔
ویڈیو لنک اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ، سیکرٹری جنرل نیر بخاری بھی موجود تھے، اجلاس میں سیاسی صورت حال بالخصوص پی پی پی پنجاب کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پی پی پی پنجاب کےصوبائی عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہماری تقرری کو 3 سال مکمل ہوچکے ہیں، خواہش ہے کہ وسطی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔
اگلے 3سال کیلئے نئے عہدیداروں کے تقرر کے سلسلے میں وسطی پنجاب کے عہدیداران نے استعفے پیش کردیے۔
اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ،چودھری منظور اور حسن مرتضیٰ کے استعفے منظور کرلیے۔
https://jang.com.pk/news/923336
No comments:
Post a Comment