Friday, May 21, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

 


 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے اعلانات کے باوجود مسجد اقصی پر دستی بموں سے حملے کرکے اپنی بدنیتی واضح کرچکا ہے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کرکے اسرائیل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کا جشن منانے والے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرکے مہذب دنیا کے منہ پر طمانچہ مارا ہے

، جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے پیش قدمی کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادیں ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم نیتن یاہو سے جواب طلب کریں کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والے 66 بچوں اور 39 عورتوں کا کیا قصور تھا، انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 243 فلسطینیوں کی شہادت اور دوہزار افراد کا زخمی ہونا انسانی المیہ ہے جبکہ مشرقی یروشلم پر اسرائیل کا قبضہ اقوام متحدہ کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے،

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا جبکہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن کر شہید بے نظیر بھٹو نے جرات مندانہ کردار ادا کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح فلسطین کے مظلوم انسانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنے عہد کو نبھارہی ہے-

https://www.ppp.org.pk/pr/24850/A

No comments: