پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری ملک کی بدترین
معاشی صورت حال کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں، صرف آٹے کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، مافیا کے سرپرست عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کی سالانہ شرح 15 فیصد تک پہنچ چکی ہے، عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار تو ہتھیالیا مگر وہ ملک چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی ترقی کا پیمانہ جی حضوری کرنے والے افسران کی رپورٹیں نہیں بلکہ عام آدمی کے چہرے کی مسلراہٹ ہوتی ہے، پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جس ملک کے وزیراعظم کو کشکول اٹھانے کے علاوہ کچھ اور نہ آتا ہو، وہ کیسے مہنگائی کا خاتمہ کرے گا، مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ صرف ایک سال میں عمران خان حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 25 لاکھ سے پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دئیے گئے جبکہ عمران خان کو خبر ہی نہیں کہ ملک کے تقریبا
نصف کاروباری ادارے اپنے ملازمین کی ایک چوتھائی تنخواہ کم کرچکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment