ضلع بدین کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخابات میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے امیدوار محمد ہالیپوٹو کامیاب ہوگئے ہیں۔
حلقے کے تمام 123 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ہالیپوٹو 44 ہزار 893 نے ووٹ حاصل کیے جبکہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے امیدوار گل حسن 6 ہزار 143 ووٹ ووٹ لے سکے۔
خیال رہے کہ حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور اپنے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔
شدید گرمی کے باوجود صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر رش نظر آیا، اور ووٹرز کی بڑی تعداد حق رائے دہی استعمال کرنے گھروں سے باہر آئی۔
خواتین پولنگ اسٹینشز پر بھی ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی۔
علاقے میں ٹوٹی سڑکیں، اسپتالوں کی کمی، اسکولوں کی خراب صورتحال، گندگی اور صفائی کی ابتر حالت پر ووٹرز سخت پریشان دکھائی دیے۔
حلقہ پی ایس 70 میں ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 909 ہے۔ جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 222 ہے۔
خیال رہے کہ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد پالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
اس نشست پر 5 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں پیپلز پارٹی کے محمد ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے گل حسن میں سخت مقابلہ متوقع ہے
https://jang.com.pk/news/929250
No comments:
Post a Comment