Tuesday, March 16, 2021

اسلام آباد/کراچی(-) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے چیلنج ووٹ، ووٹرز کیلئے ہدایات نامہ، رولنگز اور فاروق نائیک کے مباحثے کی مصدقہ کاپیوں کی طلبی کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق سینیٹ کا سارا ریکارڈ سیل کرنے کی درخواست کردی ہے، اس ضمن میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردوبدل و تحریف کی جاسکتی ہے، فاروق ایچ نائیک نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بتایا کہ وہ خفیہ کیمروں کی تنصیب سے متعلق سینیٹ ریکارڈ کو سیل کرنے کی بھی درخواست کرچکے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق دستاویزات کی مصدقہ کاپیوں سے متعلق ان کی درخواست ابھی تک زیرالتواء ہے، فاروق نائیک نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق دستاویزات کی کاپیاں موصول ہوتے ہی وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے ووٹرز سے سینیٹ میں غیرمنصفانہ، متعصبانہ، غیرقانونی و غیرآئینی رویہ برتا گیا-

 پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے چیلنج ووٹ، ووٹرز کیلئے ہدایات نامہ، رولنگز اور فاروق نائیک کے مباحثے کی مصدقہ کاپیوں کی طلبی کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق سینیٹ کا سارا ریکارڈ سیل کرنے کی درخواست کردی ہے، اس ضمن میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردوبدل و تحریف کی جاسکتی ہے، فاروق ایچ نائیک نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بتایا کہ وہ خفیہ کیمروں کی تنصیب سے متعلق سینیٹ ریکارڈ کو سیل کرنے کی بھی درخواست کرچکے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق دستاویزات کی مصدقہ کاپیوں سے متعلق ان کی درخواست ابھی تک زیرالتواء ہے، فاروق نائیک نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق دستاویزات کی کاپیاں موصول ہوتے ہی وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے ووٹرز سے سینیٹ میں غیرمنصفانہ، متعصبانہ، غیرقانونی و غیرآئینی رویہ برتا گیا-

https://www.ppp.org.pk/pr/24470/ 

No comments: