بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بختاور بھٹو کی شادی پر مختلف طبقات کی طرف سے مبارک باد دیے جانے پر تشکر کا اظہار کیا اور ساتھ ہی وضاحت بھی پیش کی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر شادی کی مختلف تقریبات میں بہت کم مہمانوں کو مدعو کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ مجھے افسوس ہے کورونا ایس او پیز کے سبب بہت سے معزز افراد کو شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دے سکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے بعد اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر شہروں میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں معززین، دوستوں اور پی پی فیملی کے افراد شریک ہوسکیں گے۔
گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد کے چیئرمین فضل الرحمٰن نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق سوال پر بتایا تھا کہ آصف زرداری صاحب نے مجھے بیٹی کی شادی میں مدعو نہیں کیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/877749
No comments:
Post a Comment