Wednesday, January 13, 2021

وفاقی وزیر کورونا پر کریڈٹ لینے کی بجائے دو کروڑ لوگوں کے بیروزگار ہونے پر نااہل وزیراعظم کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیں۔ شازیہ عطاء مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے وفاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کورونا پر کریڈٹ لینے کی بجائے دو کروڑ لوگوں کے بیروزگار ہونے پر نااہل وزیراعظم کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیں۔ دو کروڑ لوگ کورونا کی وجہ سے بیروزگار نہیں ہوئے تھے ، عمران خان کی نالائق ٹیم اور اس کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ قوم کی بدقسمتی یہ تھی کہ اس صورتحال میں ان پر نا تجربہ کار اور نااہل لوگ مسلط تھے۔ شازیہ مری نے کہا کہ 50فیصد لوگوں کو جو کھانا کم مل رہا ہے اس کی وجہ کورونا نہیں بلکہ نیازی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مہنگائی ہے۔ 54فیصد لوگوں نے خریداری کم نہیں کی ان میں قوت خرید ہی نہیں رہی۔ 50فیصد نسبتاً کھانے کی سستی چیزیں خریدنے کی بجائے فاقہ کشی پر مجبور ہوئے۔ 47فیصد لوگوں نے حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے اپنی جمع پونجی استعمال کی، 30فیصد لوگوں نے قرضہ لے کر گزارہ کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ اسٹیل ملز، ریڈیو پاکستان، پی ٹی ڈی سی اور پی ٹی وی سمیت دیگر سرکاری محکموں سے نکالے گئے لوگوں کا تو اسد عمر نے ذکر ہی نہیں کیا۔ شازیہ مری نے سوال کیا کہ وزیر موصوف یہ بتانا پسند کریں گے سرکاری ملازمین سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہڑتال پر کیوں جا رہے ہیں؟ نااہل حکمرانوں نے ملک میں سرمایہ کاری ختم اور صنعتیں تباہ کر دی ہیں، غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی وزیراعظم کی جعلی ٹریننگ کا نتیجہ ہے جبکہ آئے روز بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی کو شدید متاثر کر رہا ہے۔ 


https://www.ppp.org.pk/pr/24292/ 

No comments: