Wednesday, December 9, 2020

جنوری کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کے جانب لانگ مارچ ہوگا، پی ڈی ایم

حکومت کے خلاف بننے والے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہر حال میں جلسہ ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ڈیمو کریٹک موممنٹ (پی ڈی ایم) کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد ترجمان میاں افتخار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کیا۔

میاں افتخار نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا، جنوری کے آخری ہفتے تاجر، ڈاکٹرز، وکلا، اساتذہ، کسانوں سے رابطے کریں گے۔ مینار پاکستان کو ڈیم بنا دیا گیا ہے ، پانی میں کھڑے ہوکربھی 13 دسمبر کو ہر حال میں جلسہ ہو گا، پوری دنیا کی نظریں لاہورجلسے پرلگی ہیں،

اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت جومرضی کرلے فیل ہوگی،ملتان کا حشرانہوں نے دیکھ لیا ہے، لاہورکے جلسے میں اگلے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

https://samachar.pk 

No comments: