Tuesday, November 17, 2020

بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز پہلے ہی لیک ہوگئے، بختاور بھٹو

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو  کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کی نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا بے حد شکریہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔ اُن کی امریکا میں کسی بھی خاندان کے ساتھ بالکل کوئی وابستگی نہیں ہے، جس کا مشہور حوالہ بیشتر میڈیا کے ذریعے دیا جارہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے مزید لکھا کہ اُمید ہے اس سے تمام غلط معلومات ختم ہوجائیں گی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیا جانے والا ایک اہم معلوماتی بیان بھی جاری کیا ہے۔

پی پی پی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔

یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئےتھے جبکہ اُن کا تعلق لاہور سے ہے۔ یونس چوہدری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔

یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔

محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

https://jang.com.pk/news/846008 

No comments: