قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلین ٹری منصوبہ اور بی آرٹی منصوبہ عمران خان کے سینہ پر میگا کرپشن کے تمغے ہیں۔ اس طرح مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کے اصل کردار بھی عمران خان ہی ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ آخر ایک ارب درخت کہاں گئے؟ کیا ان کا تیل نکال کر سلائی مشین میں ڈالا گیا ہے اور بھوسہ کٹے کھا گئے ہیں؟
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے پشاور بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کرنے کے لئے اس لئے جلد بازی کی تاکہ وہ اپنی لوٹ مار پر پردہ ڈال سکیں مگر بی آرٹی کا ایک ایک انچ عمران خان کی کرپشن کی گواہی دے رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سات سال سے کے پی کے عوام کا خون نچوڑ کر بنی گالہ کے سلطان کو کھلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب اندھا بھی ہے، گونگا بھی اور بہرا بھی اس لئے اسے وفاق ، پنجاب اور کے پی میں ہونے والی کرپشن نظر نہیں آرہی۔
https://www.ppp.org.pk/pr/23866/
No comments:
Post a Comment