Saturday, October 31, 2020

بلاول بھٹو غذر میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای اپنی انتخابی مہم کے سلسلے 

میں گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں اور مختلف علاقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو غذر میں بچوں سے گھل مل گئے

بلاول بھٹو زرداری نے آج غذر کا دورہ کیا اور وہاں پر عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا، جبکہ غذر میں موجود بچوں نے بلاول بھٹو زرداری کا زبردست استقبال کیا اور انہیں روایتی تحائف بھی پیش کیے۔

بلاول بھٹو غذر میں بچوں سے گھل مل گئے

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غذر میں موجود بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بلاول بھٹو غذر میں بچوں سے گھل مل گئے

بلاول کی بچوں کے ساتھ تصاویر کو لوگ سوشل میڈیا پر خوب پسند کررہے ہیں، جبکہ بچے بھی ان  سے مل کر خوش نظر آرہے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/838784 

No comments: