Hillary Clinton explains Pakistan’s “Deep State.” pic.twitter.com/jtJJUotpfI
— Tarek Fatah (@TarekFatah) October 13, 2020
سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹس پارٹی کی سابقہ صدارتی امیدوار ہیلری
کلنٹن نے ایک انٹرویو کے دوران ڈیپ سٹیٹ کی اصطلاح کی وضاحت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ علم سیاسیات کے مفکرین نے ڈیٹ سٹیٹ کو سمجھانے کیلئے کچھ ریاستوں کے سیاسی ڈھانچے کی اصطلاح کے طور پر استعمال کیا ہے جہاں منتخب حکومت نہیں بلکہ کچھ ادارے حقیقی حکمران ہوتے ہیں جسکی مثال پاکستان جیسے ملک کی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملٹری اور اسٹیبلشمنٹ بالواسطہ طور پر ملک چلاتے ہیں۔ یعنی اگر کوئی وہاں منتخب بھی ہو مگر ان کے احکامات نا مانے تو ان کے خلاف سازش کر کے انہیں با آسانی باہر کیا جاسکتا ہے،گرفتار کیا جاسکتا ہے ،ان پر کوئی اور سنگین الزام لگایا جاسکتا ہے ،حتیٰ کہ مارا بھی جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسے آزمانے کی کوشش کی مگر وہ اسے درست طریقے سے نا کر پائے۔
ہیلری کلنٹن کے اس انٹرویو نے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ طاقت ور ملک کی وزیر خارجہ پاکستان کو ایک غیر جمہوری ریاست تصور کرتی ہیں۔ ان حالات میں جب پی ڈی ایم اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مخالف تحریک چلا رہی ہیں ایسے میں ہیلری کا یہ بیان بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔
https://urdu.nayadaur.tv/47490/
No comments:
Post a Comment