Wednesday, October 14, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ینگ ڈاکٹرز سمیت احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی حمایت


اسلام آباد / کراچی ( 14 اکتوبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ینگ ڈاکٹرز سمیت احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی حمایت کی ہے اور پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات بلاتاخیر تسلیم کرے۔ 


اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ترقیاں، مناسب پنشن اور مساوی مراعات وفاقی حکومت کے ملازمین کے جائز حقوق ہیں اور پیپلز پارٹی اسلام آباد میں اپنے جمہوری حق کے لیئے پرامن احتجاج کرنے والوں کی حمایت کرتی ہے۔ 


بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے ملازمین, لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ینگ ڈاکٹرز سے یکجہتی کا اظہار کیا، اور کہا کہ ان کی پارٹی ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ان کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائے گی۔
https://www.ppp.org.pk/pr/23923/

No comments: