حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں کی قیادت نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر نے آج ریڈ لائن عبور کرلی ہے، ان کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد جلد فیصلہ کریں گے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر اسد قیصر نے ہماری ترامیم پر بحث ہی نہیں ہونے دی، اسپیکر کی ڈائس تک گیا مگر انہوں نےمجھے سے بات نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق 12بلوں کی حمایت کرچکی ہے، اس کے باوجود ہماری حق بجانب ترامیم کو مسترد کیا گیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ این آر او نہیں مانگ رہے، نیب کا سامنا کر رہے ہیں، ملک میں چینی 100روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ قوم بدترین حالات کا سامنا کر رہی ہے۔
https://jang.com.pk/news/821090
No comments:
Post a Comment