بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خوابوں کی تعبیر کے لئے درست سمت میں
قدم اٹھائیں گے تو نوجوانوں کا کل روشن ہوگا، پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد 20 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔
نوجوانوں کےعالمی دن کےموقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کوحقیقی طور پر با اختیار بنانا چاہیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملکی معاملات میں شراکت داری دینے کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوان دوست پالیسیاں متعارف کروائیں۔ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پورے ملک کے نوجوانوں کو متحرک کیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نوجوانوں کے لئے تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا کئے تھے۔ پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ملک میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے بنائے۔
No comments:
Post a Comment