بہتر انٹرنیٹ سپیڈ کے بغیر آن لائن کلاسز طلباءکے ساتھ زیادتی ہے۔ کانفرنس کے دوران پی ایس ایف کے عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تعلیمی اداروںکے کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے کے باوجود اضافی فیس وصول کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے طالب علم رہنماﺅں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہے۔ والدین میں اتنی سکت نہیں کہ وہ فیس ادا کر سکیں۔ یونیورسٹی کے دو سمسٹروں کی فیس معاف کی جانی چاہیے۔ ویڈیو لنک اجلاس میں پی ایس ایف پنجاب کے صدر موسیٰ کھوکھر سمیت دیگر عہدیداروں کامران وڑائچ، یعقوب خان، عامر شہزاد، اسلم بھٹی وقاص عباسی، ملک عطاس، سبط حسن، راجہ ذیشان، لقمان میو، عثمان ستی، ایاز الحق، قاضی اسد، صابر مول، قمر خان، حسن پیرزادہ، وسیم میو، احتشام دانیا، سلمان رانا، راشد جمیل، توقیر جدون، چوہدری جہانزیب، محمد علی، سلمان جیالا، محسن شیرازی، ربنواز، عمار گجر، سہیل گجر، شہریار کھٹانہ، عدنان وڑائچ، شاہزیب مرزا، توصیف حیدر، عون گجر، انصار جھلوکہ، وقار شاہ، صدام شاہ، حسن اظہر، عثمان ہاشمی، عامر خان، رائے رشید چوہدری شکیل، رانا وقاص اور دیگر ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس ایف کے رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں پارٹی کی نظریاتی پرچار کریں اور طالب علموں تک ان کا پیغام پہنچائیں۔
https://www.ppp.org.pk/2020/07/06/talba-pakistan-ka-mustaqbil-hain/
No comments:
Post a Comment