Tuesday, July 28, 2020

تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹا، گھی، چینی میں چوریاں ہورہی ہیں، جتنے این آر اوز پی ٹی آئی نے دیئے کسی نے نہیں دیئے ہیں، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نےچائے پلائی۔ ہمارا استقبال کیا۔۔۔ہم ن لیگ کے ساتھ مل کر پاکستان کے عوام کے لئے کھڑے ہوں گے۔ اے پی سی میں بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں گے۔ وہ شہباز شریف کی رہائش گاہ پر انکے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت اس وقت خطرہ ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں آج ایک پیج پر ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹا، گھی، چینی میں چوریاں ہورہی ہیں
جتنے این آر اوز پی ٹی آئی نے دیئے کسی نے نہیں دیئے ہیں۔ میں حیران ہوں شاہ محمود قریشی نیب پر بات کررہے ہیں کھلبوشن یادیو پر بات کیوں نہیں کرتے ہم پہلے دن سے ایک ہی بات پر کھڑے ہیں ہمارے ساتھ بہت سارے لوگ کھڑے ہیں حکومت کا نیب آرڈینیس فیل ہوچکا ہے۔پی پی پی انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق نیب ایک کالا قانون ہے۔ ایف اے ٹی ایف ایک خطرناک صورتحال ہے ہم بلیک لسٹ میں جاسکتے ہیں۔ ہم جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے جہدوجہت کررہے ہیں
حکومت سمجھتی ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر زیادہ پاورز لیں گے تو غلط ہے
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے بلاول بھٹو کے آنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ پی پی پی، ن لیگ اور دیگر جماعتیں ملک کو درپیش چیلنجز جو دو سال سے درپیش ہے معیشت کو اس حکومت نے بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔کورونا کی وباء سے لاکھوں لوگ جان سے گئے دنیا میں چیزوں کی قیمتیں گری پاکستان میں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔چینی ساٹھ سے سو روپے پر پہنچ گئی ہے
لاہور: میں نے کبھی نہیں دیکھا گندم کی کٹائی مکمل نہیں ہوئی سٹاک ختم ہوگیا
سرکاری ریٹ اور چکی کا آٹا قیمت سے باہر ہے۔ تیل سو روپے لیٹر پر بک رہا ہے عام آدمی دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے۔پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں سے دیں گے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ جی ڈی پی کے حالاے ابتر ہوچکے ہیں اس حکومت کے یو ٹرن نے سرمایہ کاروں کو تباہ کردیا ہے۔ اس حکومت کے بس کی بات نہیں عمران خان کی حکومت ناکام ہوچکی ہے
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ جو بات چیت ہورہی تھی ہم بھیک نہیں مانگ رہے۔ ہم کسی طرح کا ریلیف نہیں مانگ رہے۔ نیب نیازی گھٹ جوڑ کو پوری دنیا نے دیکھا
سپریم کورٹ کا فیصلہ خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے پڑھ لیں۔ بدترین طریقے اختیار کیئے جارہے ہیں
کوئی پوچھنے والا نہیں بی آر ٹی پشاور میں اربوں روپے کے گھپلے ہوئے
ہمیں انھوں نے دن رات چور ڈاکو کہا عوام آج ان کو اچھی طرح جان گئی ہے
یہ حکومت خطرے سے کم نہیں ہے عید کے بعد رہبر کمیٹی کی میٹنگ ہوگی اے پی سی میں ایجنڈے کا اعلان ہوگا اسموقع پر بلاول بھٹو اور شہباز شریف میں دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ایک سوال کے جواب میں چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے کہا کرونا کی وجہ سے شہبازشریف سے براہ راست ملاقات نہیں ہو سکی تھی تاہم فون پر ہم مسلسل رابطے میں تھے۔اب شہبازشریف تندرست ہیں اور حکومت مخالف تحریک کی انقلابی قیادت کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس کے جواب میں شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کہا کہ بلاول کے جوان کندھوں پر ذمہ داری ڈالی ہے یہ ہمیں لیڈ کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب دھرنے کی ضرورت نہیں پڑے کی ہم آدھے راستے میں پہنچے گے اور حکومت گھر جائے گی
 
  •  
  •  
  •  

No comments: