پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عالمی دہشتگرد احسان اللہ احسان کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز ٹویٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ کس کے ایجنڈا کے تحت عالمی دہشتگرد کو رہا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے فرار ہونے میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ احسان اللہ احسان کی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔ پاکستان کی عوام کی دعائیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں اور عوام ہی بلاول بھٹو زرداری کے محافظ ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ قوم کو معلوم ہے کہ عمران خان اور دہشتگرد آپس میں بھائی ہیں۔
No comments:
Post a Comment