چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ طیارہ حادثے پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو جانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زراری نے کہا کہ ماضی میں عمران خان کہتے تھے کہ ٹرین کا حادثہ ہو تو وزیر ریلوے کو فارغ کردیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ طیارہ حادثے پر وزیر ایوی ایشن کو فارغ کیا جائے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ اب اپنے دورِ حکومت میں طیارہ حادثہ کا ذمے دار پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کو قرار دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی غیر جانب دار انکوائری ہونی چاہیے اور اب وزیر ہوا بازی کو برخاست کیا جانا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ حادثے کے شکار افراد کو مورد الزام ٹھہرانا اور انہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
No comments:
Post a Comment