چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی اے کے جہاز کے ہونے والے حادثے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیا مجھ سمیت پوری قوم کے لئے باعث صدمہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ انہوں نے حادثے کے اسباب معلوم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment