پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی شمالی وزیرستان کے رہنما شفقت داوڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شمالیکے رہنما شفقت داوڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اپنے اُن مخالفین کو دبانے کا مذموم منصوبہ قرار دیا ہے جو اس کا داغدار چہرہ بے نقاب کرتے رہتے ہیں۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ماضی میں بھی آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، لیکن سر نہیں جھکایا، کیونکہ وہ سچے پکے جمہوریت پسند کارکن ہیں، جو اپنی پارٹی قیادت و دیگر کارکنان کی میراث کے عین مطابق عوامی حقوق کی خاطر اپنی ہر چیز قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
انہوں نے پی پی پی شمالی وزیرستان کے سابق سیکریٹری اطلاعات شفقت داوڑ کی گرفتاری پی ٹِی آئی حکومت کی صریحاً انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شفقت داوڑ کو فوری طور رہا کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی قیادت و کارکنان اُن جیالوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنھیں سابقہ فاٹا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہونس دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن پارٹی کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن قانونی و اخلاقی مدد فراہم کی جائے گی۔
https://www.ppp.org.pk/2020/05/08/chairman-ppp-bilawal-bhutto-zardari-ki-ppp-rehnuma-shafqat-daawar-ki-giraftari-per-mazamat/
No comments:
Post a Comment