Monday, May 4, 2020

#bilawalfightsagainstcorona #bilawalbhuttoleadsnation - Imran khan lives in cuckoo’s land, Palwasha Khan



Deputy Secretary Information Pakistan Peoples Party, Palwasha Khan in a reaction to Imran Khan’s address to his ‘Tigers’ has said that they should get him checked by a psychiatrist because he says that the lockdown has created issues.
Palwasha Khan said that the Covid-19 is taking human lives including our doctors and paramedical staff but the Prime Minister is displaying anger towards the lockdown. When Sindh imposed lockdown, at the time, Imran Khan and his tigers had incited people against lockdown in Sindh and the governor and PTI’s federal minister openly violated SOPs. If from the very beginning, the lockdown had been imposed all over Pakistan, we would have succeeded in defeating Covid-19.
Palwasha Khan said that the economy of the country was in a dire state even before Covid-19 had reached Pakistan. One million people had lost their jobs and thousands of newspaper workers had been laid off. Palwasha Khan said that the incompetent prime minister lives in cuckoo’s land and says that a smart lockdown will be imposed if Covid-19 spreads further.

  پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے عمران خان کے ٹائیگرز سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی والوں کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کا نفسیاتی علاج کرائیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ کورونا وباءانسانی جانیں نگل رہا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وباءسے جنگ لڑتے ہوئے اپنی زندگیوں کی بازی ہار رہے ہیں مگر وزیراعظم لاک ڈاﺅن پر برس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سخت لاک ڈاﺅن بھی کیا گیا تو وزیراعظم کو اس کے ٹائیگرلوگوں کو لاک ڈاﺅن کے خلاف اکساتے رہے۔ گورنر سندھ اور پی ٹی آئی وفاقی وزراءسرعام ایس او پیز کو توڑتے رہے یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ آزاد کشمیر سے بھی زیادہ اسلام آباد میں کورونا کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
 اگر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ملک بھر کے ڈاکٹرز کی تجاویز کے مطابق سخت لاک ڈاﺅن پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان میں کورونا کو شکست ہو چکی ہوتی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان کو غریبوں کی فکر صرف مگرمچھ کے آنسو ہیں کیونکہ جب کورونا نہیں تھا تب بھی موجودہ حکومت کے دوران 10 لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے تھے۔ اخباری صنعت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد فاقہ کشی کا شکار ہو چکے تھے۔
 انہوں نے سوال کیا کہ امریکہ، اٹلی اور چین سمیت تمام ترقی یافتہ ممالک کی حکومتیں بیوقوف تھیں کہ انہوں نے لاک ڈاﺅن کے ذریعے کورونا کو شکست دی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کا یہ کہنا کہ اگر وباءتیزی سے پھیلی تو سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران خان کسی اور دنیا میں رہ رہے ہیںجو احمقوں کی جنت ہے۔

No comments: