Sunday, April 5, 2020

چینی بحران: 'جہانگیر ترین اور مونس الہٰی کو مالی فائدہ پہنچا' - #چینی_آٹا_ووٹ_چور





پاکستان میں رواں سال چینی کے بحران کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین، وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی خسرو بختیار کے رشتہ دار اور اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے مونس الہٰی کو اس بحران سے مالی فائدہ پہنچا۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہفتے کو ملک میں پیدا ہونے والے آٹے اور چینی کے بحرانوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹیں پیش کر دیں۔
جنوری اور فروری کے دوران ملک میں چینی اور آٹے کے بحرانوں نے سر اٹھایا، جس کے باعث دونوں اجناس کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔
وفاقی حکومت نے ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ایجنسی) کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی سربراہی میں دونوں اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔
کمیٹی نے 40 روز کی تحقیقات کے بعد چینی اور آٹے کے بحرانوں سے متعلق الگ الگ رپورٹیں وفاقی حکومت کے حوالے کر دیں، جو ہفتے کی شام ریلیز کر دی گئیں۔
چینی بحران
چینی کے بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے سب سے زیادہ مالی فائدہ اٹھایا۔

No comments: