پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران پر وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا کافی نہیں، پہلے بھی تحریک انصاف کے وزراء پر الزامات لگے لیکن صرف عہدے بدلے گئے احتساب نہیں ہوا۔
جیو نیوز کے پروگرام "آپس کی بات" میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ موجودہ بحران پر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ اس لیے جائز ہے کیوں کہ خود عمران خان بھی ماضی میں صرف الزامات لگنے پر استعفے کے مطالبے کرتے رہے ہیں۔
جان محفوظ رہے تو معیشیت دوبارہ زندہ کی جا سکتی ہے۔
— Zahid Ghanbhir (@ZahidGhanbhir) April 8, 2020
اسی لیے حکومت سندھ لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی عوام کیلئے راشن، فنڈز اور روزگار محفوظ بنانے سمیت دیگر امداد کو یقینی بنا رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
@ShahNafisa @AajizDhamrahpic.twitter.com/4jVeyBQ6D7
لاک ڈاؤن کے بارے میں سوال پر بلاول نے کہا کہ لاک ڈاؤن بڑھانا ہے یا ختم کرنا ہے، یہ عمران خان یا مراد علی شاہ نہیں کورونا وائرس ہی بتائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے قومی احتساب بیورو (نیب) اور ماضی کے احتساب کمیشن کو ہمیشہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، نیب نے میڈیا پر ہاتھ ڈال کر لائن کراس کی ہے۔ بلاول نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔
https://urdu.geo.tv/latest/218185-
No comments:
Post a Comment