Thursday, April 16, 2020

وزیر اعلی سندھ کا کل دن 12سے 3بجے تک سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل دن 12 سے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر علماء نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے علماء اور عوام تعاون کریں تاکہ کل کوئی ناخوشگوار واقعہ نا ہو۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے علما کرام نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کی زیر قیادت علمائے کرام کے وفد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
وفد کے اراکین میں، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیع رحمٰن، مفتی عابد سعید، عبدالوحید، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر سعید اور دیگر شامل تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت وزیر مذہبی امور ناصر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کوروناوائرس پر قابو پانے کے لئے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جمعہ کے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے لئے ہماری مدد کریں۔
علماء کرام نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں، لہٰذا انہوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے پیغامات لوگوں پر تعاون کرنے کے لیے زور دیا۔ 
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ آئمہ کرام اور عوام سے کہتا ہوں کہ وہ حسب معمول تعاون کریں، تاکہ کل کا دن خوشگوار گزرے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ نا ہو۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے دن دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کریں۔

No comments: