پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کولہی نے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کیے گئے فنڈ میں جمع کرا دی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی سینیٹر محترمہ کرشنا کولہی نے 165000 کا چیک وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے یہ فنڈ قائم کیا ہے تاکہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ مسحقین کی مدد کی جاسکے۔
No comments:
Post a Comment