پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس پر قومی بیانئے کی تشکیل کے لیے متحرک ہوگئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)، جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ (ق)، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف، مولانا فضل الرحمٰن، پرویز الہٰی اختر مینگل اور ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ضروری ہے۔
ترجمان چیئرمین پی پی پی کے مطابق سیاسی رہنماؤں نے کورونا وائرس پر ویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کے لیے اتفاق کیا۔
No comments:
Post a Comment