سندہ کے بھادر جیالے وزیراعلی سید مراد علی شاھ کا عوام کو خطرناک وبا کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ویڈیو پیغام
— Javed Ali Chandio (@Javedali841) March 21, 2020
PPPDistt Kamber Shahdadkot@MuradAliShahPPP #CoronaVirusPakistan pic.twitter.com/Lzq58ATX2l
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ مریض کے چھینکنے یا کھانسنے کے اثرات 3 فٹ قریب موجود شخص پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ مرض پھیل رہا ہے، ہمیں میل جول ختم کرنا ہوگا۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آپ کا رابطہ کسی ایسے شخص سے ہوا ہو جو باہر سے آیا ہو، اگر کسی کو سانس لینےمیں مسئلہ ہو یا آپ میں کورونا کی علامات محسوس ہوں تو ان نمبروں پر رابطہ کریں۔
کمشنر کراچی کے کنٹرول روم کا نمبر 02199204452 اور 99206565 ہے جبکہ موبائل نمبر 03160111712 پر کال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلپ لائن بھی پورے ملک کے لیے جاری کردی گئی ہے جس کا نمبر 1166 ہے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا میں خود کو گھر میں تنہا کردیں تو یہ سب سے اچھا حل ہے۔.
No comments:
Post a Comment