Monday, February 17, 2020

بلاول بھٹو زرداری کی نوشہرو فیروز آمد

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوشہرو فیروز آمد، پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید رکنِ سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے لواحقین سے تعزیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی شہید رکنِ سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے لواحقین سے تعزیت کے لیے نوشہرو فیروز آئے، انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے، شہناز انصاری کی پارٹی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ضیاء الحسن النجار، ذوالفقار بیہن، فیروز جمالی اور دیگر رہنما بھی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔
https://jang.com.pk/news/734957

No comments: