Tuesday, October 29, 2019

عمران خان جلد استعفیٰ دے دینگے، بلاول بھٹو

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تالا لگادیا ہے، حکومت سے ملک اور معیشت اور سیاست نہیں چل رہی، عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، حکومت پر اعتماد نہیں کرتا، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کوتالہ لگادیا، نیب کوکھلونا بنادیا، میڈیا اورعدالت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلا جارہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔ 
پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نا اہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے۔ 
انہوں نے کہا کہ میں آزادی مارچ کوسلام پیش کرتا ہوں، آزادی مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آرہے ہیں۔ 
ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تالہ لگادیا اور نیب کو کھلونا بنا لیا ہے جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں۔

No comments: