Wednesday, August 7, 2019

کشمیر کیلئے اپنا خون دیں گے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ کشمیر کیلئے اپنے خون کے نذرانے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔

کشمیر میں کلسٹر بموں سے حملہ، ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی، انٹرنیٹ اور مواصلاحات کے نظام کو معطل کرنا بھارت کے نظریہ سیکولر کے منافی ہے،’گجرات کا قصائی‘ اعلیٰ عہدے پر فائر ہوا اور پاکستان نے نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کو سمجھنے میں کوتاہی کی، مودی بھارت کا قصائی تو تھا ہی آج کشمیر کا قصائی بن گیا، ہمارے جزوی اختلافات ایک طرف لیکن مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا کے مسلمان ایک ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر موثر انداز میں اقوام متحدہ اٹھانا چاہیے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظالم و ستم کے خلاف اپنا کردار ادا کرے،انتہائی اہم مسئلے کے باوجود شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی موجود نہیں، حیران کن بات ہے مودی کی کامیابی کیلئے ہمارے وزیراعظم دعاگو تھے، وزیرخارجہ ملک میں نہیں شیریں مزاری کو وزیر خارجہ بنادیں۔

No comments: