چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مختلف نیوز چینلز کی نشریات کی بندش کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فسطائیت کی پیروکار حکومت اب آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے، نیازی حکومت کی جانب سے نیوز چینلز کی نشریات پر بندش سینسرشپ کی بدترین شکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم چاہتا ہے کہ ٹی وی چینلز پر چوبیس گھنٹے اُس کی تصویر اور تعریف چلتی رہے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر قدغن برداشت نہیں کرے گی، صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔
چیرمین پی پی نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، نیوز چینلز پر بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
No comments:
Post a Comment