پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان
حکومت کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔
ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے تو خان صاحب ایوان میں آنا چھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارکانِ اسمبلی کا حق غصب کر کے ان کے پروڈکشن آرڈر رکوائے جاتے ہیں، حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں تک کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے پہلے گرفتاریاں کی جاتی ہیں، گرفتاریوں سے آواز نہیں دبا سکے تو میڈیا پر سنسر شپ شروع کروا دی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنی میڈیا سنسر شپ آج ہے، ایسی تو صرف آمریتوں میں ہوا کرتی ہے، عمران خان کے پاس عوام کے سوالوں کا جواب نہیں تو زبان بندی کروانا شروع کر دی ہے۔
No comments:
Post a Comment