Friday, July 12, 2019

ملک میں نالائق وزیراعظم کو مسلط کردیا گیا ہے #Pakistan -


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم یہاں اسلام آباد کو پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ عمران کا پاکستان نہ کھپے، نہ کھپے۔ ہمیں شہید ذوالفقار بھٹو کا پاکستان کھپے، بی بی شہید کا پاکستان کھپے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی کے خلاف سکھر کے تاجران کی جانب سے جاری دھرنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے انسانی اور جمہوری حقوق کی جدوجہد کی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امیروں سے زمین چھین کر غریبوں میں تقسم کی۔ شہید ذوالفقار بھٹو نے اسٹیٹسکو کو توڑ کر عام شہریوں کو فائدہ پہنچایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو پاکستان میں روزگار دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مفت پاسپورٹ دے کر بیرون ملک روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو جس آئین کے تحت حقوق حاصل ہیں وہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں یہ بات عام تھی کہ “بینظیر آئے گی روزگار لائے گی”۔
 انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں معاشی بحران تھا، دہشت گردی تھی، بدترین سیلاب کا سامنا کیا، لیکن ا س کے باوجود ملک کے غریبوں کا خیال رکھا۔ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم نے تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ فوجی سپاہیوں کی 175 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا یہ کام فقط پاکستان پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، کوئی آمر نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نالائق سلیکٹیڈ وزیر اعظم کو مسلط کردیا گیا ہے، جو ملک کا حشر سلیکٹیڈ نے کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ عمران خان سلیکٹیڈ ہے، سلیکٹیڈ ہے، سلیکٹیڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، وہ جھوٹا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے سامنے سرجھکایا اور بجٹ سیشن میں جنوبی وزیرستان کے دو اراکین کو آنے نہیں دیا اور سلیکٹیڈ اسپیکر نے بجٹ کی ووٹنگ تک نہیں کرائی۔ عوام کو معلوم نہیں کہ بجٹ کے حق میں کتنے ووٹ آئے تھے، یہ دھاندلی زدہ بجٹ ہے، جو دھاندلی سے پاس کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن کم ہوا ہے، جس کی وجہ سے صوبائی ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔ انہوں نے تاجروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کا پیسہ ہے، جیسے چاہیں خرچ کریں اگر آپ کے پاس 50 ہزار ہیں تواس کا بھی حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس غریب نے زندگی بھر جوڑ جوڑ کر پیسہ کمایا، اس کو بھی حساب دینا ہوگا۔ یہ ظلم کی انتہا ہے، اب غریب کو منی ٹریل دینا ہوگی۔ جو ٹیکس نہیں دے گا، وہ جیل جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھر کول منصوبہ سندھ کا ہے، جس سے پوراملک فائدہ اٹھائے گا، لیکن اس پر بھی 15 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے تاکہ منصوبہ ناکام ہو۔ یہ نیاپاکستان نہیں ہے 15 روپے روٹی اور 20 روپے کا نان یہ ہے نیا پاکستان۔ یہاں دالیں، سبزی، چینی دودھ، ادویات مہنگی، جینا مہنگا، مرنا مہنگا، خون سستا اور پانی مہنگا یہ ہے نیا پاکستان۔ واہ رے عمران خان واہ رے عمران خان۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ نے 14 نکاتی ایجنڈا دیا ہے ہی آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ بلال بھٹو زردری نے کہا کہ را کے ایجنٹ کلبوشن، انڈین پائلٹ اور کالعدم تنظیموں کے 
دہشت گردوں کے تو انٹر ویو چل سکتے ہیں لیکن اگر نہیں چل سکتا تو آصف علی زرداری کا انٹرویو نہیں چل سکتا۔

No comments: