چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے باضابطہ استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے تجویز کردہ بجٹ کے نفاذ کا خوف درست ثابت ہوچکا، کٹھ پتلی حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حکومت نے بیرون ملک سے مسلط کردہ کردہ بجٹ پیش کیا۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت اخلاقیات کا جنازہ نکال کر اپنے وجود کو برقرار رکھنے کا سیاسی جواز تک کھوچکی ہے۔
No comments:
Post a Comment