Tuesday, April 23, 2019

بلاول بھٹو - ہمارے وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد آپس میں ملتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد آپس میں ملتی ہے۔
😳 our Prime Minister thinks that Germany & Japan share a border. How embarrassing, this is what happenes when you @UniofOxford let people in just because they can play cricket.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی یونیورسٹی ’یونیورسٹی آف آکسفورڈ‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ کھیلنے کی بنیاد پر داخلہ دے گی تو ایسا ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں انہوں نے یورپی ملک جرمنی اور ایشیائی ملک جاپان کو ہمسایہ ممالک قرار دیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یہ ٹوئٹ عمران خان کے اسی بیان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں دیا گیا وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

No comments: