پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیراعظم نواز شریف
سے آج ہونے والی ملاقات پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج وقت کی کمی کے باعث نواز شریف سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول اور نواز شریف کی ملاقات اب پیر 11 مارچ کو دوپہر 2 سے 4 بجے کے درمیان ہوگی۔
بلاول بھٹوکے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ملاقات کے شیڈول میں تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ پی پی چیئرمین پیر کو نواز شریف کی عیادت کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کا مقصد سابق وزیراعظم کی مزاج پرسی ہے، پی پی چیئرمین نے حکومت کی طرف سے نواز شریف کو مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا،انہوں نے آج شام ملاقات کرنا تھی،جو اب پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے نواز شریف سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس پر پیپلزپارٹی نے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف سے ملاقات کےلیےخط لکھا تھا۔
ترجمان وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاول کو قانونی طریقہ اختیار کرکے ملاقات کی اجازت مل سکتی ہے۔
https://jang.com.pk/news/616766-bilawal-bhutto-meeting-with-nawaz-sharif-postponed-till-monday
No comments:
Post a Comment