جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے سوال یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان زمینی حقائق سے بے خبر ہیں یا اصل صورتحال سے ان کو جان بوجھ کر لاتعلق رکھا جارہا ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں ہے جہاں چھ مہینے میں تین بجٹ دیئے گئے ہوں ہماری حکومت نے چھبیس یا پچیس بلین قرضے لیے پانچ سال میں جس کا ایورج بنتا ہے پانچ بلین ڈالر سالانہ اس حکومت نے چھ مہینے میں گیارہ بلین کے قرضے لے لیے ہیں یہ ہے ان کی کامیابی ۔تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسراکا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف یہ ہے کہ حکومت رہتی ہے رہے نہیں رہتی نہ رہے لیکن کسی چور ڈاکو پر سمجھوتہ نہیں ہوگا کیا کہیں پر یہ الزام لگا ہو کہ کہیں کوئی کمیشن مافیا ہے کہیں لوٹ مار ہو رہی ہے ہماری سمت درست ہے حکومت کی نیت پر شک نہیں کرسکتے ہاں
غلطی کی گنجائش ضرور ہو سکتی۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ کاش یہ حکومت اپنی سمت پر تھوڑی توجہ دے لیتے بجائے اس کے کہ دوسری سیاسی جماعتوں پر کیچڑ اچھالی جائے انہوں نے جو عوام کے خواب چکنا چور کر دیئے وہ سب کے سامنے ہیں اور منی بجٹ کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔
https://jang.com.pk/news/596035-pm-imran-pm-khan-prime-minister-of-pakistan-imran-khan-pti-government-tehrik-insaf
No comments:
Post a Comment