دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں جہاں اُن کے کمرے میں پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم ’بے نظیر بھٹو‘ کی تصویر لگی ہے۔
’دی بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے 21 سالہ ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ انہیں دیواروں پر پوسٹرز یا تصاویر لگانے کا شوق نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے کمرے کی دیوار پر پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم ’بے نظیر بھٹو‘ کی تصویر لگائی ہوئی ہے۔
دوران انٹرویو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ انہیں برطانوی سٹ کامس یعنی مزاحیہ ڈرامےدیکھنا بے حد پسند ہےجس میں ’بلیک ایڈر، مائنڈیور لینگویج‘ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نےاپنی پسند سے متعلق بتایا کہ وہ اپنے فارغ وقت میں کرکٹ کھیلتی ہیں ، انہیں کرکٹ کھیلنا بہت پسند ہے۔
ملالہ سے سوال کیا گیا کہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک شفٹ ہونا ان کے لیے کتنا آسان تھاتو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات چھوڑ کر امریکا منتقل ہوناابتداء میں اُن کے لیے کافی مشکل تھا لیکن اب وہ وہاں سیٹ ہوگئی ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی میں نئے دوست بھی بنا لیے ہیں۔
واضح رہے ملالہ یوسف زئی کی کتاب’وی آر ڈسپلیسڈ‘ (We Are Displaced) رواں ماہ کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں انہوں نے نا صرف اپنی بلکہ دنیا بھر کی دیگر خواتین کے بے گھر ہونے کی کہانی بیان کی ہے۔ اس سے قبل وہ اپنی سوانح حیات بھی لکھ چکی ہیں۔
https://jang.com.pk/news/598364-i-have-a-photo-of-benazir-bhutto-in-my-room-malala
No comments:
Post a Comment