سینٹ میں آج عوامی اہمیت کے نکتہ پر اظہار خیال کرتے
ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پرحزب اختلاف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماوں کا میڈیا ٹرائل جاری ہے اورملک میں انصاف سے مذاق کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی مقدمے یا احتساب سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوگی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف دائر مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment