Friday, December 21, 2018

حکومت کا نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ثابت ہو چکا ہے:ترجمان بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کا نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ساتھ گٹھجوڑ ثابت ہو چکا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر کی جے آئی ٹی کے اراکین سے ملاقات نے ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ شہزاد اکبر کا ایف آئی اے کے دفتر میں جانا نام نہاد گواہوں کو وہاں بلانا معنی خیز ہے۔ اب سمجھ میں آگیا ہے کہ وزراء کے بیانات ہی نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات کی بنیاد پر ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کو دوبارہ سیف الرحمانی احتساب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اسے اب کوئی بھی احتساب نہیں مانے گا۔ پی پی پی کی قیادت کے خلاف میڈیا پر جھوٹے افسانے نشر کروانا وزیروں اور مشیروں کا کارنامہ ہے۔ نام نہاد تحقیقات کی رپورٹیں ابھی مرتب ہی نہیں ہوتیں اور میڈیا پر خبر چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی ٹیم جو مرضی کرلے ہم میدان میں مقابلہ کریں گے۔ 
https://www.nawaiwaqt.com.pk/21-Dec-2018/958908

No comments: