Friday, December 14, 2018

پاکستان کو ’’خان کی جاگیر‘‘ کے طور پر نہیں چلایا جا سکتا،بلاول

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان کو ’’خان
کی جاگیر‘‘ کے طور پر نہیں چلایا جا سکتا۔شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانا خوش آئند ہے، ترجمان پی پی نے کہا کہ اپنے نفع نقصان کیلئے نہیں، جمہوریت کیلئےفیصلہ کیا،حکومت کےاپوزیشن لیڈر کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے پرآمادہ ہونےپر اپنے ردعمل میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ سمجھداری کا مظاہرہ خوش آئند ہے، بالآخر 4 ماہ بعد حکومت قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنے پر آمادہ ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نامزدگی شفافیت اور احتساب کیلئے ضروری ہے اور اپوزیشن کو حکومت کو جوابدہ بناناچاہئے۔ بلاول نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے کسی قانون سازی کے بغیر کئی ماہ ضائع کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی طرف سے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف
کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اصولی مؤقف کی وجہ سے پارلیمنٹ سرخرو ہوئی، ہم اپنے سیاسی نفع نقصان کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت اور اداروں کی بہتری کے لئے فیصلے کرتے ہیں۔
https://jang.com.pk/news/586881-topstory

No comments: