Sunday, November 4, 2018

#Pakistan - *معاشرہ جہالت کی کیسی کیسی قیمت ادا کرتا ہے-*

جج نے مصری صدر انور سادات کے قاتل سے پوچھا:
تو نے سادات کو کیوں قتل کیا؟
قاتل : کیونکہ وہ سیکولر تھا۔ 
جج : یہ سیکولر کیا ہوتا ہے؟
قاتل : مجھے نہیں پتہ۔
*******
مشہور مصری ادیب نجیب محفوظ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 
ملزم سے جج نے پوچھا:
تو نے نجیب کو کیوں چھرا گھونپا؟
مجرم : کیونکہ وہ ایک دہشت گرد ہے۔ 
اور اس نے دہشت گردی کو شہ دیتی کتاب
" رواية اولاد حارتنا" لکھی ہے۔ 
جج : کیا تو نے رواية اولاد حارتنا پڑھی ہے؟
مجرم : نہیں۔
********
جج نے مشہور کاتب فرج فودة کو مارنے والے 
تین مجرموں میں سے ایک سے پوچھا:
تو نے فرج کو کیوں قتل کیا:
قاتل : کیونکہ وہ کافر تھا۔ 
جج : تجھے کیسے پتہ چلا کہ وہ کافر تھا؟
قاتل : اس کی کتابوں سے۔
جج : تجھے اس کی کونسی کتاب سے پتہ چلا کہ وہ کافر تھا۔ 
قاتل : میں اس کی کتابیں نہیں پڑھتا۔ 
جج : تم اس کی کتابیں کیوں نہیں پڑھتے؟
قاتل : کیونکہ میں لکھنا پڑھنا نہیں جانتا۔
********

No comments: