Wednesday, November 21, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہید شاہنواز بھٹو کی 60 ویں سالگراہ کے موقعے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کی 60 ویں سالگراہ کے موقعے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو انقلابی اور بے خوف شخصیت کے مالک تھے، ظالموں نے انہیں جواں عمری میں ہی بے دردی سے قتل کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد جمہوریت کے لیئے سرگرم عمل بھٹو خاندان کو مزید دکھ دینے اور حوصلے پست کرنے کی خاطر آمریتی عناصر نے سب سے پہلے شہید شاہنواز بھٹو کو نشانہ بنایا، کیونکہ وہ خاندن میں سب سے چھوٹے اور سب کو عزیز تھے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو ہمیشہ جیالوں اور عوام کی دلوں میں زندہ رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان و عوام سے اپیل کی 

https://mediacellppp.wordpress.com/2018/11/20/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%BE%DB%8C%D9%BE%D9%84%D8%B2-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%86%DB%8C%D8%A6%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%88%D9%84-%D8%A8%DA%BE%D9%B9-2/

No comments: