Sunday, November 18, 2018

ملک میں40سال ڈکٹیٹر رہےاور مجرم آج بھی سیاستدان ہے،خورشید شاہ - #Pakistan -

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی آئی ہے
کہ ایک ڈیموکریٹ ہٹلر کے روپ میں سامنے آگیا، یہ سیاست میں بڑی تبدیلی ہے۔ وہ سکھر ڈسٹرکٹ بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے، حکومت اپنی کارکردگی سے ملک کو آگے لائے، بدقسمتی ہے کہ یہاں پر آج تک حقیقی جمہوریت نہیں آئی ہے، ملک میں 40 سال ڈکٹیٹر رہے اور آج بھی مجرم سیاستدان ہے، جس نے آئین دیا، جنہوں نے ادارے بنائے اس کے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں،جان بوجھ کر ملک کے سسٹم کو خراب کیا جارہا ہے

https://jang.com.pk/news/577134-national


No comments: