Tuesday, September 4, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد



پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت اور وفاق کی علامت کے طور پر آئین کی روح کے مطابق صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ صدر کی حیثیت سے ان کے کردار پر نظر بھی رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈران عمران خان اور عارف علوی نے پارلیمان اور شہری ریاست کے اداروں کی حیثیت کو گھٹایا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ماضی کے کردار سے خود کو دور کریں جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کی حیثیت کم ہوئی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس کی حیثیت دینے کے لئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو بلاتاخیر اس بات کی تحقیقات کرے کہ 2018ءکے انتخابات میں کیا بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے منتخب صدر کو یادلایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپ لوڈ کئے ہوئے فارم45کے فارنزک آڈٹ کرائے جائیں اور آرٹی ایس سسٹم کے فیل ہونے کی بھی تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے زیادہ عرصے تک گریز نہیں کیا جا سکتا۔


https://mediacellppp.wordpress.com/

No comments: