Friday, August 17, 2018

آج کی بڑی جماعتوں کے تماشوں سے قوم مایوس ہوئی ہے ، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایوان میں موجود دوبڑی جماعتوں نے آج جوحرکت کی عوام ایسے تماشے کو پسند نہیں کرتی ، انہوں نے جو تماشا کیا اس سے قوم مایوس ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، اس کا رکن بننے پر خوشی ہے، احتجاج کسی بھی جماعت کا حق ہوتا ہے جبکہ آج سرکاری بنچوں سے بھی احتجاج ہوا ہے۔
بلاول بھٹو کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عمران خان کسی مخصوص جماعت کے وزیراعظم نہیں، امید ہے خان صاحب نفرت انگیز سیاست کو دفن کرکے آگے چلیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے مستونگ حملے کے شہدا ، شہید ہارون بلور ، شہید سراج رئیسانی ، اورشہید اکرام اللہ گنڈاپور کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل اوربعد میں دھاندلی کی گئی، ملک بھرمیں پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا جبکہ یہ ایوان سپریم ہے اور تمام اداروں کی ماں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ اسپیکر تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر ہاؤس کو چلائیں گے۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے دوران ہونے والے تمام دہشت گرد حملوں کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی نے جمہوری عمل کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا جبکہ وزیراعظم نے کرپشن کا خاتمہ،پانی کے مسائل حل کرنے کا، لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے وعدہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عمران خان کسی مخصوص جماعت کے وزیراعظم نہیں، امید ہے خان صاحب نفرت انگیزسیاست کودفن کرکے آگے چلیں گے۔
بلاول نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے مسائل اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، عمران خان ان پاکستانیوں کے بھی وزیراعظم ہیں جن کو انہوں نے زندہ لاشیں اور گدھے کہا تھا تاہم قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہےکہ وہ عوام کےمسائل حل کریں گے۔
https://jang.com.pk/news/536710

No comments: