Sunday, August 26, 2018

عمران خان کا بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس سفر کا خرچہ 3 لاکھ روپے ہے، خورشیدشاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا تک دن میں 2 بار ہیلی کاپٹر سے آتے جاتے ہیں جس کے اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں۔
بلور ہاؤس پشاور میں ہارون بلور کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ابھی تک کوئی نئی بات نہیں کی، وزرا پہلے بھی اکنامی پلس میں سفرکرتےتھے اوران کے باہرعلاج کرانے پر بھی پابندی تھی، حکومت پرانی چیزوں کوسرخی پاؤڈرلگا کرانہیں نئے اقدامات قرار دے رہی ہے، چھوٹےچھوٹے اعلانات سے کچھ نہیں ہوگا بڑے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ جاتے ہوئے دن میں 2 مرتبہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں اور ایک ٹرپ 3 لاکھ کا ہوتا ہے، وہ آج بھی 11 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر کرتے ہیں، ان کے دعوے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے پیچھے دھکیل رہے ہیں، ہم 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے وعدے عمران خان کو بھولنے نہیں دیں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ صدرِ کے لئے پیپلزپارٹی نےایسا نام دیا ہے جو پاکستان کے لیے اثاثہ ثابتہوگا، ان پر کوئی الزام نہیں اور (ن) لیگ نے بھی ان کے نام پرکوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ طریقہ کار پر اعتراض کیا جسے ہم بھی تسلیم کرتے ہیں، پی ٹی آئی کو بھی چاہیئے کہ وہ اعتزاز احسن کی حمایت کرے۔

https://www.express.pk/story/1305660/1/

No comments: