پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے جیلیں بھی کاٹی ہیں اور حکومت بھی کی ہے، ہم عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے،جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
مظفر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب میں پی پی چیئرمین نےکہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی خدمت کی،آج بھی یہی جذبہ ہے،ہم شہیدوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ اس ملک کی ہر ماں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے،میرا مقابلہ پسماندگی ،بھوک اور غربت سے ہے،عوام کے حقوق حاصل کرکے رہوں گا۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہر جگہ عوام نے پرجوش استقبال کیا ،میں وعدہ کرتا ہوں بینظیر کسان کارڈ کا اجراء ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کے ظلم کے بعد بلوچستان میں آزادی کا نعرہ لگ رہا تھا،سندھ میں پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگ رہے تھے ایسے مشکل وقت میں صدر زرداری نے وفاق سنبھالا۔
https://jang.com.pk/news/517820
No comments:
Post a Comment